سٹی 42: وزیراعلیٰ کی ہدایت پر کابینہ کمیٹی برائے امن و امان نے سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا
چیئرمین کابینہ کمیٹی و وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق، وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین اور وزیر خزانہ مجتبیٰ شجاع الرحمن شریک ہوئے
سیکرٹری داخلہ پنجاب ڈاکٹر احمد جاوید قاضی، آئی جی ڈاکٹر عثمان انورکی شرکت،ڈی آئی جی سپیشل برانچ خرم شہزاد، کمشنر زید بن مقصود بھی ہمراہ تھے
مانیٹرنگ ہال سے پنجاب کے مختلف اضلاع کے مرکزی جلوسوں کی لائیو مانیٹرنگ جاری ہے ، ایم ڈی سیف سٹیزاتھارٹی محمد احسن یونس نے سکیورٹی صورتحال بارے بریفنگ دی
سیف سٹیز اتھارٹی پنجاب میں 22 ہزار کیمروں سے عاشورہ کی مانیٹرنگ کر رہی ہے، خواجہ سلمان رفیق نے کہا قانون نافذکرنیوالےاداروں کی محنت سے امن کی فضاقائم ہے،
بلال یاسین نے کہا پنجاب میں2845جلوس،2502مجالس کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے، مجتبی شجاع الرحمان نے کہا محکمہ داخلہ کاسائبرپٹرولنگ سیل فرقہ واریت کیخلاف ایکشن لےرہاہے،
سیکرٹری داخلہ پنجاب نے بتایا کہ فرقہ وارانہ مواد پر1834اکاؤنٹ رپورٹ، 185 افراد گرفتار ہوئے ، عزاداروں کی بحفاظت واپسی تک عملہ ڈیوٹی پرمامور رہے،
خواجہ سلمان رفیق نے کہا لاہور سمیت پنجاب بھر میں عاشورہ مذہبی عقیدت و احترام کیساتھ گزار رہے ہیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کابینہ نے عشرہ محرم انتظامات کی نگرانی کرتے ہوئے فیلڈ میں گزارا،
بلال یاسین نے کہا امن و امان کے قیام کیلئے تمام انتطامیہ اور پولیس فیلڈ میں ایکٹو ہیں، اور مجتبی شجاع الرحمان نے کہا شوشل میڈیا پر فرقہ واریت پھیلانے والوں کے خلاف زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل پیرا ہیں،
Stay tuned with 24 News HD Android App