ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یوم عاشورکے موقع پر آئی جی پنجاب کا بیان

یوم عاشورکے موقع پر آئی جی پنجاب کا بیان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی:یوم عاشورکے موقع پر صوبہ بھر میں مجالس اور عزاداری جلوسوں کی تفصیل سامنے آگئی،  آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور نے کہا صوبہ بھر میں آج 2729 عزاداری جلوس برآمد، 2772 مجالس ہو رہی ہیں۔

آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کے مطابق لاہورمیں آج 46 عزاداری جلوس برآمد، 227 مجالس منعقد ہو رہی ہیں، ایک لاکھ 34 ہزار سے زائد افسران واہلکار سکیورٹی انتظامات پر مامور ہیں۔
سپیشل برانچ، سی ٹی ڈی سمیت تمام فیلڈ فارمیشنز بھی فرائض انجام دے رہے ہیں، سی سی پی او لاہور، آر پی اوز، سی پی اوز، ڈی پی اوز ٹریفک افسران فیلڈ میں موجود ہیں۔

افسران کی سرپرستی میں فیلڈ سکیورٹی اور ٹریفک انتظامات کی نگرانی جاری ہے۔