ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

10محرم الحرام کاٹریفک پلان جاری

10محرم الحرام کاٹریفک پلان جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عابد چودھری:یوم عاشورکامرکزی جلوس امام بارگاہ کربلاگامےشاہ اختتام پذیرہوگا، ایس ایس پی ٹریفک سٹی زون نوید ارشاد جلوس کی مکمل سپرویژن کررہےہیں، 2ڈویژنل ایس پیز ،6 ڈی ایس پیز، 60 انسپکٹرز ، 600 سے زائد وارڈنز تعینات، 9فورک لفٹرز اور 2 بریک ڈاونز بھی مختلف جگہوں پر تعینات ہیں، تمام دفتری و لائسنسنگ سٹاف کی اضافی نفری بھی جلوس کے مختلف راستوں پر تعینات ہے۔ 

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ ٹریفک کنٹرول روم قائم،ایمرجنسی گاڑیوں کیلئے روٹ کلیئر رکھا جائیگا، سی ٹی او لاہور  نےبزرگ زائرین کیلئے انٹری پوائنٹس پر وہیل چیئرز مہیا کرنے کا حکم بھی دیا، جلوس کے راستوں پر کوئی گاڑی،موٹر سائیکل نہیں آنے دی جائیگی،

زائرین گورنمنٹ سنٹرل ماڈل ہائی سکول، لیڈی ولنگڈن ہسپتال میں پارکنگ کرسکتےہیں، میلاد چوک پارکنگ ، موچی گیٹ پارکنگ ،داتا دربار آئی ہسپتال میں گاڑیاں پارک کی جاسکتی ہیں، زائرین اکبری گیٹ پارکنگ ، گریٹر اقبال پارک پر پارکنگ کرسکتے ہیں۔

سی ٹی او لاہور کا کہنا تھا کہ شہری مزید رہنمائی اور مدد کیلئے ہیلپ لائن 15 پر ہمہ وقت کال کرسکتے ہیں، شاہدرہ سے لوئر مال آنیوالی ٹریفک کو آزادی فلائی اوور سے جانب ریلوے سٹیشن بھجوایا جارہا۔

ملتان روڈ چوبرجی کی طرف سے آنے والی ٹریفک کمشنر آفس سے بندروڈ کی طرف بجھوائی جارہی، فیروز پور روڈ سے آنیوالی ہیوی ٹریفک چوبرجی سے موڑ سمن آباد، گلشن راوی، بند روڈ جاسکتی۔

بند روڈ چوک سگیاں سے جانب کچہری ہرقسم کی ٹریفک کیلئے مکمل ڈائیورشن ہے۔

دوسری جانب سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا تھا کہ یوم عاشورکی227مجالس اور46عزاداری جلوسوں کوسکیورٹی فراہم کی گئی، 
لاہورپولیس کے10ہزارسےزائدافسران واہلکارتعینات ہیں،16ایس پیزاور 47 ایس ڈی پی اوز سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات ہیں۔

136ایس ایچ اوز، انچارج انویسٹی گیشنزاور616 اپر سبارڈینیٹس بھی ڈیوٹی پر مامور ہیں، یوم ِ عاشور کی مجالس اور جلوسوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جارہی ہے۔

یوم ِعاشورکی مجالس اور جلوسوں کی 7 / 24مانیٹرنگ کی جارہی ہے،نقص امن کی کسی بھی کوشش پر بلا امتیاز قانونی کارروائی یقینی بنائی جائے،سکیورٹی ڈیوٹی پر تعینات جوان الرٹ ہو کر فرائض انجام دیں۔