ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس ٹریک پر کار سوار نوجوان اور لڑکی کی مستیاں

Car driver in metro track Lahore
کیپشن: Car driver
سورس: city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جمالدین) لاہورفیروز پور روڑ پر نوجوان کی خلاف قانون مستیاں، نوجوان نے میٹرو بس ٹریک میں گاڑی داخل کر دی، گاڑی میں لڑکے کے ساتھ ایک لڑکی بھی موجود تھی،میٹرو ٹریک میں گاڑی کی وجہ سے میٹرو بسوں کو روکنا پڑ گیا۔

تفصیلات کےمطابق فیروز پور روڑ پر آئی ٹی ٹاور کے پاس نوجوان نے میٹرو بس ٹریک میں زبردستی گاڑی داخل کر دی، نوجوان کار سوار کے ساتھ گاڑی میں ایک لڑکی بھی موجود تھی، میٹرو بس کا ملازم گاڑی روکنے کی کوشش کر تا رہا مگر نوجوان نے ایک نہ سنی۔

میٹرو ٹریک پر گاڑی آنے کے باعث ماڈل ٹاؤن میٹرو سٹیشن پر میٹرو بسوں کو روکنا پڑا، گاڑی میں سوار نوجوان نے سکیورٹی گارڈ سے بدتمیزی کی، نوجوان سکیورٹی گارڈ کے روکنے کے باوجود گاڑی بھگا لے گیا اور سب لوگ دیکھتے رہ گئے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer