وزیراعظم پروٹوکولز ختم کرنے کیلئے پرعزم ۔۔۔

 وزیراعظم پروٹوکولز ختم کرنے کیلئے پرعزم ۔۔۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :  وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’ ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہا ہے کہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جا رہے ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نےاپنے ٹویٹر پیغا م میں کہا ہےکہ کالونیل دورکے پروٹوکولز کو ختم کرنے جارہے ہیں ، گورنرز، وزرائے اعلیٰ اور وزرا کی سیکیورٹی کا از سرنو جائزہ لیا جائے گا۔ وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ  آئندہ ہفتے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں سیکیورٹی کے امور پر جامع پالیسی لائیں گے۔

وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا کہ قومی خزانےکی رقم بچانے کے لیے وہ آئندہ کسی بھی نجی تقریب میں پروٹو کول کے ساتھ شریک نہیں ہوں گے۔