ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا

 ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا،اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی ہے۔

 تفصیلات کے مطابق   ہاکی ورلڈ کپ 1994 کے ہیرو نوید عالم کینسر میں مبتلا،اولمپئن نوید عالم کو بلڈ کینسر کی تشخیص شوکت خانم ہسپتال میں ہوئی ہے۔ نوید عالم  کی بیٹی حاجرہ نوید کے مطابق شوکت خانم ہسپتال کےڈاکٹرز نے علاج کیلئے 40 لاکھ روپےکاتخمینہ بتایا، میرے والد نےپاکستان کا1994ورلڈ کپ جتوایا تھا ،

نوید عالم کی صاحبزادی  کا کہنا ہے کہ میرےوالد کو  علاج میں مدد کی ضرورت ہے اور وفاقی حکومت اور صوبائی حکومتوں سے علاج میں مدد کی اپیل ہے۔  انکا مزیدکہنا تھا کہ میرے والد بیجنگ  اولمپکس میں پاکستان ہاکی ٹیم کےہیڈ کوچ بھی رہ چکے ہیں۔