ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

239 ملازمین نوکری سے فارغ، نوٹیفکیشن جاری

ملازمین کو نوکری سے نکال دیا گیا
کیپشن: نوکری سے فارغ ملازم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

در نایاب: طویل عرصے سے غائب ملازمین کی ہمیشہ کے لیے چھٹی،لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی نےطویل مدت سے غیر حاضر 239 ملازمین کو نوکری سے فارغ کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق سی ای او رافعہ حیدر کا کہنا تھا کہ فارغ کیے گئے ملازمین غیر مجاز طویل مدتی غیر حاضری کے باوجود پوری تنخواہیں وصول کر رہے تھے۔ گھوسٹ ملازمین قومی خزانے کے نقصان کے ساتھ سروس ڈلیوری میں بھی رکاوٹ بنتے ہیں۔ تمام افسران و ملازمین غیر مجاز چھٹیوں سے گریز کریں ورنہ مسلسل غیر حاضری کی بنا پر سروس سے فارغ کر دیا جائے گا۔

طویل عرصے سے غائب رہنے والے ملازمین کو نوکری سے نکالنے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا بہترین سروس ڈلیوری صرف 100 فیصد حاضری سے ہی ممکن بنائی جا سکتی ہے۔ عوام سے گزارش ہے کہ صفائی عملہ آپ کے علاقے میں نہ پہنچے تو ہمیں بتائیں۔ 

سی ای او لاہور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی رافعہ حیدر کی زیر صدارت ڈینگی ہاٹ سپاٹ کلیئرنس کے متعلق اہم اجلاس ہوا. ڈینگی لاروا کی پرورش کیلئے معاون ہاٹ سپاٹس کے خاتمے کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں متعلقہ افسران نے ڈینگی ہاٹ سپاٹس کی موصول ہونے والی شکایات اور ازالے پر سی ای او ایل ڈبلیو ایم سی کو بریفنگ دی.سی ای او کو بتایا گیا کہ 1116ڈینگی کے مشتبہ مقامات کی شکایات میں سے 1027مقامات کلیئر کیے جا چکے ہیں۔

سی ای او نے کہا 9مشتبہ مقات پر آپریشن ٹیمز کام کر رہی ہیں، 52 مقامات کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی، 28شکایات متعلقہ محکموں کو بھیج دی گئی ہیں. ڈینگی کے مشتبہ مقامات سے متعلق شکایات کو بھی ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا، تمام ٹاؤنز مینیجرز جلد سے جلد ڈینگی ہاٹ سپاٹس کو کلیئر کرنے کے لیے ترجیحات کا تعین کریں. شہری کوڑا سڑکوں پر پھینکنے سے گریز کریں، ڈینگی کی افزائش روکنے کے لیے پانی نہ کھڑا ہونے دیں۔