ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سب سے بڑی مارکیٹ بند

لاہور کی سب سے بڑی مارکیٹ بند
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) نئے مالی سال ٹیکسوں کی یلغار پر کپڑے کے تاجروں کا صبر بھی جواب دے گیا،آج  لاہور کی  کپڑے کی سب سے بڑی مارکیٹ اعظم کلاتھ کی تمام دکانیں  بند ہیں۔

اعظم کلاتھ مارکیٹ اور پاکستان کلاتھ مارکیٹ کے تاجروں نے بجٹ میں ٹیکسز لگانے پر احتجاجاََ دکانیں بند کردیں، تاجروں نے حکومت سے ظالمانہ ٹیکس واپس لینے کا مطالبہ کردیا، کہتے ہیں جب تک حکومت ٹیکسز واپس نہیں لے گی دکانیں نہیں کھولیں گے۔

دوسری جانب حکومتی پالیسیوں سے نالاں طبقوں کے خدشات دور کرنے کیلئے مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد اور چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی آج لاہور چیمبر آئیں گے۔

Sughra Afzal

Content Writer