عمر اسلم: مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہبازشریف کی لیگی کارکنان سے ملاقات، انکا کہنا ہے کہ 25جولائی کو عوام شیر کے نشان پرمہر لگائیں گے۔ ملک بھر سے سیاسی کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا وقت آگیا ہے۔
مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما حمزہ شہباز نے کہا ہے کہ ن لیگ پاکستان کی سب سے بڑی اور مقبول ترین قومی جماعت ہے۔ جس نے اپنی مقبولیت اقتدار میں بھی قائم رہ کر تاریخی ریکارڈ قائم کیا ہے۔
یہ خبر بھی پڑھیں: ایون فیلڈ ریفرنس کیس، نواز شریف کو 10 ، مریم نواز کو 7، کیپٹن صفدر کو ایک سال قید کی سزا
انھوں نے کہا کہ دائیں بائیں قبضہ مافیا اور قرضہ معافیا اکٹھے کرکے خان صاحب کونسی تبدیلی لانا چاہتے ہیں؟ مفاد پرست لیکٹ ایبلز نے ملک و قوم کو دشمنوں سے بڑھ کر نقصان پہنچایا۔ قوم اچھی طرح پہچان چکی یہ کھوٹے سکے اب نہیں چلیں گے۔ ملک بھر سے سیاسی کوڑا کرکٹ ٹھکانے لگانے کا وقت آگیا ہے۔
پڑھنا مت بھولئے: فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ انشاءاللہ 25 جولائی کا سورج پاکستان مسلم لیگ (ن) کی تاریخی فتح اور ایک صاف ستھرے پاکستان کی نوید لے کر طلوع ہوگا۔ انہوں نے انجم عقیل، حامد حمید، ملک اشرف، رانا عثمان، مختار ڈھولن، اظہر انصاری عبید انصاری، رؤف انصاری اور ماؤ بٹ سمیت دیگر سے ملاقات کی۔