فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

فواد حسن فواد 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے
کیپشن: City42 - Fawad Hassan Fawad
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی 42) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف کے دست راست فواد حسن فواد کو 14 روزہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

خبر پڑھیں۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس کے فیصلے سے قبل بڑے انتظامات کرلیے گئے

تفصیلات کے مطابق آشیانہ ہاؤسنگ کرپشن میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور شاہد خاقان عباسی کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کل نیب میں پیش ہوئے تھےجہاں انہیں حراست میں لے لیا گیا تھا ۔ آج نیب حکام نے سخت سیکیورٹی میں فواد حسن فواد کو احتساب عدالت میں پیش کیا اور ان کے 14 روزہ ریمانڈ کیلئے استدعا کی، جسےعدالت نے منظور کرتے ہوئے فواد حسن فواد کو نیب کے حوالے کردیا۔

خبر ضرور پڑھیں۔۔ایون فیلڈ ریفرنس کیس کا فیصلہ کب سنایا جائے گا؟ جانیئے
 نیب ذرائع کے مطابق فواد حسن فواد کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے بنانے کا الزام ہے جن میں راولپنڈی میں مبینہ طور پر اربوں روپے کا پلازہ بھی شامل ہے۔ ان پر ملک کے مختلف علاقوں میں زرعی اراضی کی الاٹمنٹ اور مہنگی ہاﺅسنگ اسکیموں میں پلاٹ حاصل کرنے کا بھی الزام ہے۔