ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نگران حکومت الیکشن کیلئے سو فیصد تیار ہے: اکبر حسین درانی

 نگران حکومت الیکشن کیلئے سو فیصد تیار ہے: اکبر حسین درانی
کیپشن: City42 - Akabar Hussain Durrani
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر) چیف سیکرٹری پنجاب اکبر حسین درانی نے کہا ہے کہ نگران حکومت الیکشن کے لئے سو فیصد تیار ہے۔

 سول سیکرٹریٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے چیف سیکرٹری نے کہا کہ تمام ڈپٹی کمشنرز کو فری ہینڈ دیا ہے تاکہ وہ قانون کے مطابق کھل کر کام کریں۔ 12 کمپنیوں کو بند کر دیا ہے اور بقیہ کو بند کرنے کے لئے مشاورت چل رہی ہے۔

 انہوں نے کہا کہ 6 ہزار سے زائد پولنگ اسٹیشن حساس قرار دیئے گئے ہیں۔ اس وقت صوبہ بھر میں 48000 پولنگ اسٹیشن بنائے گئے ہیں۔

چیف سیکرٹری نے کہا کہ سکیورٹی اس وقت بہتر ہے، سکیورٹی کےحوالے سے نگران حکومت کو کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہی ہونگے۔