(سٹی 42) گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات،شہزاد اعوان کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز وفد نے گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا ۔
تفصیلات کے مطابق شہزاد اعوان کی قیادت میں ٹرانسپورٹرز وفد نے گورنر سلیم حیدر سے ملاقات کی،پنجاب میں گڈز ٹرانسپورٹرز کو درپیش مسائل سے گورنر پنجاب کو آگاہ کیا گیا۔
گورنر پنجاب نےوفد کو ٹرانسپورٹرز کے مسائل کے حل کی یقین دہانی کروائی،پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس نے گورنر پنجاب سے تعاون پر شکریہ ادا کیا۔

گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے رہنما ملک شہزاد اعوان کی جانب سے گورنر پنجاب کو کراچی آنے کی دعوت دی گئی۔