ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونیا گاندھی کی طبعیت ناساز ، اسپتال میں داخل

سونیا گاندھی کی طبعیت ناساز ، اسپتال میں داخل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :بھارت میں کانگریس پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن سونیا گاندھی کی طبعیت منگل کی صبح اچانک خراب ہوگئی۔

 بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق کانگریس پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن سونیا گاندھی کو طبیعت خراب ہونے پر سر گنگا رام اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی کر رہی ہے۔ پچھلے کچھ عرصہ سے صحت کے مسائل سے دوچار کانگریس پارلیمانی پارٹی چیئرپرسن کی صحت پر کانگریس پارٹی نے ابھی تک کوئی رسمی بیان جاری نہیں کیا ہے۔

 ذرائع کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ کانگریس رہنماء کو کھانسی کی شکایت ہے اور وہ چیک اپ کے لیے اسپتال آتی رہتی ہیں۔

  واضح رہے کہ گزشتہ ماہ بھی بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کی چیئرپرسن کی طبیعت اچانک ناساز ہوگئی تھی، جس کے سبب انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا تھا۔

کانگریس کا اپنے بیان میں کہنا تھا کہ کانگریس کی چیئرپرسن کو معدے کے مسائل کا سامنا ہے، ڈاکٹروں کی ایک ٹیم ان کی نگرانی میں مصروف ہے۔