ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ 

سونے کی قیمت میں ایک بار پھر بڑی کمی ریکارڈ 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 خان شہزاد:کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔

 صرافہ مارکیٹ کے مطابق خالص 24 قیراط فی تولہ سونا ایک ہزار روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 72 ہزار روپے میں فروخت ہو رہا ہے، جبکہ 22 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت کم ہو کر 4 لاکھ 32 ہزار 666 روپے ہو گئی ہے۔ اسی طرح 21 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 13 ہزار روپے میں دستیاب ہے۔

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں استحکام دیکھا گیا، 10 گرام چاندی 9 ہزار 600 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔

 مارکیٹ ذرائع کے مطابق عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ اور مقامی طلب میں کمی کے باعث سونے کی قیمتوں میں یہ کمی سامنے آئی ہے۔