علی ساہی: وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی ہدایت پر پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا بڑا اقدام، لاہورمیں ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس کا آغاز کردیا گیا۔
لاہور میں ایک ہی مقام پر چار سہولیات میسر ہوں گی، پینک بٹن، سی ایم فری وائے فائی، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت میسر ہوگی۔
شہریوں کے تحفظ کے لئے سیفٹی زونز مزید مؤثر، ایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ کی سہولت فراہم کی جائے گی۔
ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ 100مقامات پرایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سروس فراہم کرنے کا منصوبہ بنایا گیا ہے۔
لاہورمیں ابتک30مقامات پرایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ پورٹس نصب کئے جاچکے ہیں، عوام نےایمرجنسی فری موبائل فون چارجنگ سہولت سے استفادہ حاصل کرنا شروع کر دیا۔