اویس کیانی: وزیراعظم شہبازشریف نےٹیکس ایڈ منسٹریشن پر6رکنی کمیٹی قائم کردی ،ذرائع کے مطابق وفاقی وزیربرائےمنصوبہ بندی ٹیکس ایڈمنسٹریشن کمیٹی کے چیئرمین مقرر،وزیرمملکت خزانہ اورچیئرمین ایف بی آر کمیٹی ارکان میں شامل ہیں۔
سیکرٹری خزانہ، ایڈیشنل آڈیٹر جنرل، سی ای او پرال کمیٹی ارکان کا حصہ ہوں گے، وزیراعظم شہبازشریف نےٹیکس ایڈ منسٹریشن پر6رکنی کمیٹی قائم کردی ، ایڈیشنل سیکریٹری ریونیو و ممبر ایف بی آرکمیٹی کےسیکریٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
حکومتی ذرائع کےمطابق ریونیو ڈویژن کمیٹی کے لیے سیکریٹرل سپورٹ فراہم کرے گی،کمیٹی سہ ماہی بنیادوں پر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی،کمیٹی کاقیام وزیراعظم کےمعاشی اصلاحاتی ایجنڈے کاحصہ ہے۔