ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قومی ویمنز کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں

قومی ویمنز کرکٹر عمائمہ سہیل شادی کے بندھن میں بندھ گئیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی آل راؤنڈر اور بین الاقوامی کھلاڑی عمائمہ سہیل نے کراچی میں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔

شادی کی تقریب نہایت سادہ مگر پُروقار انداز میں منعقد ہوئی، جس میں اہلِ خانہ، قریبی رشتہ داروں اور دوستوں نے شرکت کی۔ عمائمہ سہیل اور ان کے شریکِ حیات محمد غوث کے لیے نیک تمناؤں اور دعاؤں کا سلسلہ جاری رہا۔

تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں، جنہیں شائقین کی جانب سے خوب سراہا جا رہا ہے۔

عمائمہ سہیل پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی نمایاں کھلاڑیوں میں شامل ہیں اور متعدد بین الاقوامی مقابلوں میں ملک کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ ان کی شادی کے پرمسرت موقع پر کرکٹ کے حلقوں اور مداحوں کی جانب سے مبارکبادوں کا سلسلہ جاری ہے۔