ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

حکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی باضابطہ  درخواست

حکومت کی یو اے ای سے 3 ارب ڈالر قرض رول اوور کرنے کی باضابطہ  درخواست
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: حکومت پاکستان نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے 3 ارب ڈالر کے قرض کی میچورٹی سے قبل رول اوور کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔

وزارتِ خزانہ کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے خط کے ذریعے یو اے ای قیادت سے درخواست کی ہے کہ 3 ارب ڈالر کے قرض کو رول اوور کیا جائے۔ اس میں 2 ارب ڈالر کی میچورٹی رواں ماہ اور 1 ارب ڈالر کی میچورٹی جولائی میں ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ یہ قرض 2021 میں اسٹیٹ بینک آف پاکستان میں جمع کرایا گیا تھا۔ حکومت کی جانب سے تمام تینوں اقساط کو میچورٹی سے قبل رول اوور کرنے کی درخواست کی گئی ہے اور توقع ہے کہ یہ بروقت عمل میں آجائیں گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کو قرض پروگرام کے دورانیے تک یو اے ای سے رول اوور کی یقین دہانی کرائی گئی ہے، رواں مالی سال یو اے ای، سعودی عرب اور چین سے مجموعی طور پر 12 ارب ڈالر کے قرض رول اوور کئے جائیں گے۔