راودلشاد:وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی زیر صدارت گڈز ٹرانسپوٹرز کیساتھ اعلیٰ سطح کا اجلاس, پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس سمیت کراچی کے دیگر تنظیموں کے عہدیداران کی شرکت, محکمہ ٹرانسپورٹ ، ایڈیشنل آئی جی ٹریفک ،پی ٹی اے ودیگر متعلقہ محکموں کے حکام کی شرکت.
نمائندگان نے وزیر اعلیٰ ، سنیئر صوبائی وزیر اور وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کے اقدامات کو سراہا, ٹرانسپوٹرز کو درپیش مسائل کو سنجیدگی سے لینے پر حکومت پنجاب کی تعریف, صدر پاکستان گڈز ٹرانسپورٹ الائنس شہزاد اعوان نے ٹرانسپورٹر کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا, ایچ ٹی وی لائسنس کے حصول کو آسان اور بہتر بنانے کیلئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔
ایچ ٹی وی لائسنس کے حصول کیلئے متعدد شہروں میں سینٹرز اور دنوں کی تعداد بڑھانے پر اتفاق کیا گیا، وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کی گڈز ٹرانسپوٹرز کو درپیش مسائل جلد حل کرانے کی یقین دہانی،ڈرائیورز کے خلاف ایف آئی آر ،گاڑیوں کو بند کرنے پر تحفظات دور کرنے کیلئے اقدامات کی ہدایت، ملاقات کے دوران تمام مسائل کے حل کیلئے آئندہ بھی میٹنگز جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ سندھ سے آئے ٹرانسپوٹر بھائیوں کو خوش آمدید کہتے ہیں،گڈز ٹرانسپوٹرز سمیت تمام دیگر ٹرانسپوٹرز کو بھی درپیش مسائل سے آگاہ ہیں،باہمی تعاون سے بہت سی شکایات اور تحفظات کو دور کر دیا گیا ،رولز میں ٹرانسپوٹرز بھائیوں کی تجاویز کو سامنے رکھتے ہوئے ترامیم کی جائیں گی۔
وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان کا مزید کہنا تھا کہ چالان، لائسنس اور جرمانوں پر موجود تحفظات دور کر دیے جائیں گے،بلاوجہ گاڑیوں کو بند کرنے یا جرمانے وغیرہ کرنے کی کسی کو اجازت نہیں دیں گے۔