ویب ڈیسک: پاکستان کاؤنسل آف ٹیکسٹ بک پبلشرز اینڈ ڈسٹری بیوٹرز (پیکٹا) نے ملک بھر میں ٹیکسٹ بک پبلشرز سے بقایاجات وصول کرنے کے لیے تقریباً 2 ارب روپے کی کارروائی کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق زرق پبلیشر کی جانب 2 کروڑ 35 لاکھ روپے، اسوہ پرائیوٹ پبلیشرز کی جانب 2 کروڑ 55 لاکھ، عروج پبلیکیشن کے 2 کروڑ 39 لاکھ، سنومین پبلیشرز کی جانب 4 کروڑ، رحیم بک پبلیشر کے 3.5 کروڑ اور پیراماونٹ بک کے 10 کروڑ روپے کے بقایاجات ہیں۔ اس کے علاوہ آفاق ایسوسی ایشن کی جانب 4 کروڑ، بابر بک ڈپو کی جانب 2 کروڑ 97 لاکھ، بک برڈ پریس کی جانب 2 کروڑ 65 لاکھ اور بک برو پبلیشر کی جانب 4 کروڑ سے زائد بقایاجات ہیں۔
گزشتہ ماہ پیکٹا نے پبلیشرز کے این او سی اور لائسنس کی تجدید کی فیسوں میں کئی گنا اضافہ کیا تھا۔ پبلیشرز ایسوسی ایشن نے اس اضافے کو مسترد کر دیا تھا۔ پیکٹا کے مطابق این او سی کی فیس پہلے 20 ہزار روپے تھی جو بڑھا کر ڈیڑھ لاکھ روپے کر دی گئی، جبکہ لائسنس کی تجدید کی فیس 5 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی۔
پیکٹا نے اعلان کیا ہے کہ بقایاجات اب پرانی فیسوں کے بجائے نئی فیسوں کے مطابق وصول کی جائیں گی، جس سے پبلیشرز پر مالی دباؤ میں اضافہ متوقع ہے۔