ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان میں 5 فروری کو یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر  کشمیری عوام کی بھارتی تسلط و ظلم کیخلاف لازوال جدوجہد آزادی اور قربانیوں کا اعتراف کرتے ہوئے ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ 

کشمیریوں سے اظہار یکجہتی کیلئےر ملک بھر میں ریلیاں، واکس، سیمینارز اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کیا جائے گا جبکہ قومی یکجہتی کی علامت کے طور پر مختلف مقامات پر انسانی زنجیریں بھی بنائی جائیں گی۔اس روز تمام سرکاری و نجی دفاتر، تعلیمی ادارے اور بیشتر کاروباری مراکز ملک بھر میں بند رہیں گے.

حکومت نے ریاستی اداروں اور میڈیا کو ہدایت کی ہے کہ وہ مسئلہ کشمیر کو مؤثر انداز میں اجاگر کریں اور قومی و بین الاقوامی سطح پر آگاہی بڑھائیں۔ ٹیلی ویژن اور ریڈیو پر خصوصی پروگرام نشر کیے جائیں گے جن میں تنازع کے تاریخی پس منظر اور موجودہ صورتحال پر روشنی ڈالی جائے گی۔

یومِ کشمیر کے پُرامن انعقاد کو یقینی بنانے کے لیے بڑے شہروں میں سکیورٹی انتظامات سخت کیے جانے کا امکان ہے۔ قانون نافذ کرنے والے ادارے ریلیوں اور عوامی اجتماعات کے دوران الرٹ رہیں گے۔

سیاسی اور مذہبی رہنما تقریبات سے خطاب کریں گے اور اس بات کا اعادہ کریں گے کہ مسئلہ کشمیر کو اقوامِ متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جانا چاہیے۔