ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دھند نے موٹر ویز بند کروا دیں

Motorway closed, Fog, Smog, Extreme weather, travel advisory, Motorway Police, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: پنجاب کے کئی علاقوں میں سڑکوں پر دھند کی وجہ سے حدِ نگاہ میں خطرناک حد تک کمی ہو گئی۔ موٹر وے پولیس نے کئی موٹر ویز کو  بند کر دیا۔  مختلف موٹر ویز کی بندش کے سبب ان موٹر ویز پر سفر کرنے والے بہت سے مسافر سڑکوں پر پھنس گئے ہیں اور متعدد جگہوں پر موٹر وے پولیس انہیں  متبادل راست اختیار کرنے کا مشورہ دے رہی ہے۔

ملتان لاہور موٹر وے

اب تک موصولہ اطلاعات کے مطابق  لاہور ملتان موٹروے ایم تھری کو ٹریفک کے لئے بند کر دیا گیا ہے۔  موٹروے ایم 1 کو  پشاور سے اسلام آباد تک بند کر دیا گیا ہے۔ 

سوات ایکسپریس وے

سوات ایکسپریس وے کو  کرنل شیرخان سے کاٹلنگ تک بند کر دیا گیا ہے۔ہزارہ ایکسپریس وے کو برہان سے جھاری کس تک بند کر دیا گیا ہے۔

ایم 14 موٹر وے

موٹر وے پولیس کے مطابق  ایم 14 ہکلہ سے فتح جنگ تک شدید دھند کی وجہ سے تمام قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دی گئی ہے۔

فیصل آباد

فیصل آباد کے علاقہ میں بھی دھند کی زیادتی کی وجہ سے موٹروے ایم فور کوفیصل آباد سے گوجرہ ،عبدالحکیم سے شورکٹ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردیا گیا ہے۔

دھند کے باعث     موٹروے (M-3) فیض پور سے جڑانوالہ' اور سمندری سے درخانہ تک ہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کردی گئی ہے۔

اوچ شریف 

 موٹر وے ایم 5 کو دھند کے باعث ہر قسم کی ٹریفک کے لئے بند کردیا گیا ۔ اوچ کے علاقہ میں دھند کے باعث اوچ شریف انٹرچینج اور جھانگڑا انٹرچینج بھی ھر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیئے گئے ہیں۔ 

 موٹروے پولیس کے ترجمان نے شہریوں کو دھند کے دوران حادثات سے بچنے کے لئے مشورہ دیا ہے کہ جو سڑکیں اب تک کھیلی ہیں ان پر بھی سفر کرتے وقت رفتار کم سے کم رکھیں، فوگ لائٹس کا استعمال کریں اور اوور ٹیکنگ سے حتی المقدور پرہیز کریں۔

موٹر وے پولیس کا کہنا ہے کہ  موٹرویز کو  بند کرنے کا مقصد حادثات سے بچاؤ اور موٹروے استعمال کرنے والوں کی جان و مال کی حفاظت ہے۔   دھند کے دوران شہری غیر ضروری سفر سے گریز کریں۔ اپنا سفر دن کی روشنی میں مکمل کر کے   دھند کے اغاز سے پہلے اپنے منزل مقصود تک پہنچ جائیں۔

سفر شروع کرنے سے پہلے موٹروے پولیس ہیلپ لائن 130 سے معلومات حاصل کی جا سکتی ہیں ۔