لاہور کے 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات

Lahore Police
کیپشن: Lahore Police
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حسن خالد) ڈی آئی جی آپریشنز افضال احمد کوثر نے لاہور کے 4 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کر دیئے۔ 

ذرائع کے مطابق پولیس لائنز سے سب انسپکٹر صفدر اسلم کو ایس ایچ او رنگ محل , انسپکٹر اشفاق خان کو ایس ایچ او ہنجروال تعینات کر دیا گیا،  انسپکٹر آصف ادریس کو ایس ایچ او مصری شاہ جبکہ انسپکٹر وقار حسین بخاری کو ایس ایچ او شادباغ لگا دیا گیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے ایس ایچ او شادباغ سیف الله نیازی اور سب انسپکٹر رضا رحمان کو پولیس لائنز کلوز کر دیا ، ڈی آئی جی آپریشنز نے تمام افسران کو فوری نئی تعیناتی رپورٹ کرنے کا حکم دیا ہے۔