پی سی بی نے ایک اور بڑا فیصلہ کرلیا

PCB
کیپشن: PCB
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(حافظ شہباز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے ویمن کرکٹ لیگ کے انعقاد سے قبل ٹیسٹ رن میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا, پانچ ٹیسٹ رن میچز پی ایس ایل ایٹ کے دوران کروائے جائیں گے.

پی ایس ایل ایٹ کے دوران پی ایس ایل ویمن لیگ کے پانچ میچز کروانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔ویمن لیگ کے لیے لاہور قلندرز اور کراچی کنگز سمیت تین فرنچائزز ٹیسٹ رن کے لئے ویمن ٹیمیں بنائیں گی اور ویمنزلیگ کے میچز کے اخراجات یہ فرنچائزز ہی برداشت کریں گی۔

پانچ ٹیسٹ رن میچوں کے تجربے کی روشنی میں اس سال ستمبر اکتوبر ویمنز لیگ کرائے جانے کی تجویز ہے ،ویمنز لیگ ابتدائی طور پر چار سے چھ ٹیموں پرمشتمل ہوگی۔ پی ایس ایل کی طرح ویمنز ٹیموں کو بھی اوپن بڈنگ کے ذریعے فروخت کیا جائے گا۔