اداکارہ صبور علی کا اپنے شوہر کیساتھ ڈانس، ویڈیو وائرل 

Saboor ali and her husband
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) شادی کے موقع پر دلہا کے قریبی دوست خوشی میں ڈانس کرتے ہیں لیکن اگر دلہا دلہن اپنی شادی میں خود ہی خوشی سے ڈانس کرنا شروع کر دیں تو ایسی ویڈیوز جلد ہی صارفین کی توجہ حاصل کر لیتی ہیں۔

 تفصیلات کے مطابق اداکارہ صبور علی کی اپنے ہونے والے شوہر علی انصاری کے ساتھ ڈانس کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔ اداکار ہ صبور علی اور اداکار علی انصاری کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو چکا ہے، گزشتہ روز دونوں کی مایوں کی تقریب ہوئی جس میں بڑی تعداد میں ساتھی اداکاروں نے شرکت کر کے تقریب کو چار چاند لگا دیئے۔

 اس موقع پر اداکارہ صبور علی اور علی انصاری نے بھی ڈانس کیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، مداحوں کی جانب سے دونوں کی ویڈیو کو خوب سراہا جا رہا ہے۔ویڈیو میں صبور علی نے پیلے رنگ کا سوٹ پہنا ہوا ہے اور سرخ دوپٹا لے رکھا ہے جبکہ ان کے ہونے والے شوہر نے سفید رنگ کی شلوار قمیض پہن رکھی ہے۔