قازقستان میں پولیس اور مظاہرین میں جھڑپیں، بارہ اہلکار ہلاک، درجنوں مظاہرین زخمی 

almaty, kazakhstan on fire
کیپشن: almaty on fire
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : شدید بدامنی کی شکار وسطی ایشیائی جمہوریہ قزاقستان میں پولیس اور حکومت مخالف مظاہرین کے مابین ہلاکت خیز تصادم  ۔بارہ پولیس اہلکار مارے گئے درجنوں مظاہرین زخمی ہوگئے ۔

 رپورٹ کے مطابق جھڑپیں ملک کے سب سے بڑے شہر الماتی میں ہوئیں۔ قبل ازیں ملکی صدر توکائیف نے اس امر کی تصدیق بھی کر دی تھی کہ مظاہرین نے الماتی کے ہوائی اڈے پر قبضہ کر لیا تھا۔ پولیس کے مطابق پرتشدد مظاہرین نے پولیس کے کئی دفاتر پر دھاوا بول دیا تھا، جسے طاقت کے ذریعے ناکام بنا دیا گیا۔ اس موقع پر فائرنگ کی آوازیں بھی سنی گئیں تاہم یہ واضح نہیں کہ اس بدامنی میں کتنے مظاہرین ہلاک یا زخمی ہوئے۔پولیس کے ترجمان سلطنت ازیربک کا کہنا تھا کہ درجنوں حملہ آوروں کو ملیا میٹ کر دیا گیا۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے ویڈیوز میں مظاہرین کی جانب سے ہتھیاروں کو قبضے میں لیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، زیادہ تر گلیاں خالی ہیں اور پس منظر میں دھماکوں اور فائرنگ کی آوازیں سنائی دے رہی ہیں۔
ایک کروڑ 90 لاکھ آبادی پر مشتمل ملک میں شدید احتجاج کی لہر اس وقت شروع ہوئی، جب نئے سال کے موقع پر مائع پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمتوں میں اضافہ سامنے آیا تھا۔

۔ ذرائیع کا کہنا ہے کہ صورت حال سنگین ہے اور ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے ۔دوسری طرف روسی فوجی دستے الماتے پہنچنا شروع ہوگئے ہیں اور انہیں شہرمیں اہم مقامات پر تعینات کردیا گیا ہے