ابھیشیک بچن اتنے موٹے ہوگئے کہ پہچاننا مشکل

ابھیشیک بچن اتنے موٹے ہوگئے کہ پہچاننا مشکل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: بالی وڈ کے نامور اداکار ابھیشیک بچن موٹے ہوگئے، اداکار کے وزن میں 12 کلو اضافہ ہوگیا۔


تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکار ابھیشیک بچن ان دنوں فلم ’ بوب بسواس‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں اور فلم کی شوٹنگ کولکتہ کے 42 مقامات پر کی گئی ہے۔

فلم میں اپنے کردار میں حقیقی رنگ بھرنے کیلئے ابھیشیک نے بنگالی زبان بھی سیکھی ہے اور ساتھ ساتھ وزن میں بھی اضافہ کیا ہے۔اداکار کی وزن بڑھے ہوئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہیں جن میں ابھیشیک کو پہچاننا انتہائی مشکل ہے۔

اس فلم میں ابھیشیک کے مدمقابل چترانگدا سنگھ مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔ یہ فلم شاہ رخ خان کے ریڈ چلیز انٹرٹینمنٹ پروڈیوس کررہی ہے جبکہ فلم کی ہدایت کاری کے فرائض دیا سرانجام دے رہی ہے۔
 

Raja Sheroz Azhar

Article Writer