سکول کھلنے سے قبل طلبا کیلئےخوشخبری

سکول کھلنے سے قبل طلبا کیلئےخوشخبری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنیدریاض) طلباء میں کتاب بینی کاشوق پیداکرنےکافیصلہ،،پنجاب حکومت نے صوبے میں لائبریریاں بنانے کا پلان تیار کرلیا،لاہور کے 35 سکولوں سمیت پنجاب کے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔

تفصیلات کے مطابق سرکاری سکولوں کے طلباء کے لئے خوشخبری، طلباء میں کتاب بینی کا شوق پیدا کرنے کیلئے 410 ہائی سکولوں میں لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری بنانے کیلئے کروڑوں روپے کی فنڈز مختص کردیئے گئے ہیں۔لاہور کے 35 ہائی سکولوں میں بھی لائبریریاں بنائی جائیں گی۔لائبریری کیلئے پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ سے منظور شدہ کتابیں رکھی جائیں گی۔

لائبریری سے متعلق طلباء کیلئے خصوصی کلاس کا اہتمام کیا جائے گا۔چھٹی سے آٹھویں جماعت کے طالبعلم لائبریری سے استفادہ کرسکیں گے۔محکمہ سکول ایجوکیشن کے مطابق طلباء کو لائبریری کی ممبر شپ مفت فراہم کی جائے گی۔

واضح رہے کہ ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ ہوچکا ہے،18 جنوری سے نہم سے بارہویں جماعت تک سکول کھولنے کا اعلان کیاگیا، جنوری 25 سے نرسری سے آٹھویں جماعت تک سکول کھلیں گے جبکہ  1 فروری سے جامعات کو کھولنے کا اعلان کیاگیا،تعلیمی ادارےکھولنےکافیصلہ ہیلتھ ایڈوائزری کی بنیادپرکیا گیا،صوبائی وزیرتعلیم مراد راس کا کہناتھا کہ  بچوں کا بہت زیادہ تعلیمی نقصان ہورہا تھا، کم فیس پرائیوٹ سکولز بند ہونا شروع ہوگئے تھے۔

یاد رہے کہ  نجی سکولوں کی تنظیم نے11 جنوری سے تعلیمی ادارے کھولنے کا اعلان کیا۔آل پاکستان پرائیویٹ سکول منجمنٹ ایسوسی ایشن کی جانب سے 11 جنوری سے حکومتی احکامات کے خلاف سکول کھولنے کے حوالے سے حلف نامہ تیار کرلیا گیا۔ایسوسی ایشن میں شامل سکولوں نے حلف نامہ سائن کرنا شروع کردیا۔حلف نامے میں حکومت کارروائی کو محلوظ خاطر میں نہ لانے کا اعلان کردیا گیا۔تمام ممبران کی جانب سے ایک ادارے کے خلاف کارروائی کی صورت میں تمام سکولز متاثرہ سکول کے ساتھ د یں گے۔
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer