ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سسرالیوں کا داماد پر تشدد، سر کے بال بھی مونڈ ڈالے

سسرالیوں کا داماد پر تشدد، سر کے بال بھی مونڈ ڈالے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چودھری ) ہربنس پورہ میں سسرالیوں نے داماد کو زنجیروں میں جکڑ کر تشدد کا نشانہ بنایا اور پھر سر کے بال بھی مونڈ دیئے۔ ڈی آئی جی آپریشنز نے واقعہ پر نوٹس لیتے ہوئے ملزمان کی فوری گرفتاری کا حکم دے دیا۔

ہربنس پورہ کے علاقے میں افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں میاں بیوی کے جھگڑے پر سسرالی آپے سے باہر ہو گئے۔ انہوں نے پہلے داماد کبیر کو اغوا کیا پھر زنجیروں میں جکڑ دیا، تشدد بھی کیا، دل نہ بھرا تو سر کے بال بھی مونڈ دئیے۔ سٹی 42 کو موصول ہونے والی فوٹیج میں ملزمان کو کبیرکو زنجیروں میں جکڑتے اور پھر سر کے بال مونڈتے دیکھا جا سکتا ہے۔

کبیر کے باپ کا کہنا تھا کہ اسکا بیٹا کہاں اور کس حال میں ہے کوئی پتہ نہیں؟ جبکہ ون فائیو کی کال پر پولیس نے تھانے آنے کو کہا۔ چھ گھنٹے تک بٹھائے رکھا مگر کوئی کارروائی نہ کی۔

ڈی آئی جی آپریشنز وقاص نذیر نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری کارروائی کا حکم دے دیا ہے جبکہ ایس پی کینٹ آصف اعوان کا کہنا ہے کہ ملزمان کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer