(عیشہ خان ): بند روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ڈولفن فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق بند روڈ ناکے پر دوران چیکنگ ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں گولی لگنے سے ڈولفن فورس کا اہلکار زخمی ہوگیا، جسے طبی امداد کیلئے میاں منشی ہسپتال منتقل کردیا گیا، ڈاکٹروں کا کہنا ہے کہ ڈولفن اہلکار کی حالت خطرے سے باہر ہے۔
دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کرکے فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی تلاش کیلئے جگہ جگہ چھاپے مارے جا رہے ہیں، اُنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔
مزید جاننے کیلئے ویڈیو دیکھیں