ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سانحہ اسلام آباد ؛ روسی صدر کے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے نام تعزیتی خطوط

سانحہ اسلام آباد ؛ روسی صدر کے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے نام تعزیتی خطوط
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: روس کے صدر ولادیمیر پون  نے  صدر مملکت آصف علی زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف کے نام خطوط لکھے ۔

روسی صدر نے صدر مملکت اور وزیر اعظم کے نام تعزیتی خطوط بھیجے۔روسی صدر نے تعزیتی خطوط میں اسلام آباد میں امام بارگاہ خدیجہ الکبری مین دہشت گردی پر افسوس کیا

ترجمان روسی سفارت خانہ کے مطابق روسی صدر ولادیمیر پوٹن نے صدر آصف علی زرداری اور وزیرِ اعظم شہباز شریف کو تعزیتی خطوط ارسال کیے ہیں، روسی صدر ولادیمیر پوٹن کے خط کا متن یوں  ہے۔

محترم صدر، محترم وزیرِ اعظم،
اسلام آباد میں دہشت گرد حملے کے المناک نتائج پر میری گہری تعزیت قبول کریں، مذہبی تقریب کے دوران لوگوں کا قتل دہشت گردی کی بربریت اور غیر انسانی نوعیت کا ایک اور ثبوت ہے، روس اپنے پاکستانی شراکت داروں کے ساتھ دہشت گردی کے خلاف تعاون مزید مضبوط کرنے کے لیے تیار ہے۔براہ کرم ہماری دلی ہمدردی اور حمایت شہداء کے اہلِ خانہ اور پیاروں تک پہنچائیں، ہماری طرف سے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمنائیں بھیجیںْ۔
روسی صدر ولادیمیر پوٹن