ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور کی سب سے بلند ترین کمرشل عمارت کا آغاز;50منزلہ سی بی ڈی ٹاور آرکیٹیکٹ کا شاہکار ہوگی

لاہور کی سب سے بلند ترین کمرشل عمارت کا آغاز;50منزلہ سی بی ڈی ٹاور آرکیٹیکٹ کا شاہکار ہوگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وقاص عظیم : لاہور کی سب سے بلند ترین کمرشل عمارت کا آغاز ہوگیا 50 منزلہ ون سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ٹاور لاہور آرکیٹیکٹ کا شاہکار ہوگی

لاہور کے سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ میں تاریخ کی سب سے بلند ترین عمارت تعمیر ہونے جا رہی ہے۔  50 منزلہ  کمرشل عمارت گلبرگ کے مرکزی داخلی راستے پر انتہائی پرائم لوکیشن پر تعمیر ہوگی ۔ یہ عمارت سی بی ڈی کے پلاٹ نمبر ون پر تعمیر ہوگی جو لاہور کی سب سے بلند ترین عمارت ہوگی  

ون سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ٹاور کے نام سے تعمیر ہونے والی یہ عمارت آرکیٹیکچر کا ایک شاہکار ہوگی ۔

 پاکستان کارپوریٹ کنسورشیم ریئٹ فنڈ اس کمرشل بلڈنگ کو تعمیر کر رہا ہے جس میں لیک سٹی ہولڈنگز کے علاؤہ چھ بڑے بزنس گروپس شامل ہیں ۔ ان میں عارف حبیب ، فاطمہ گروپ ، دین گروپ ، ہلٹن فرما ، یو ایس اپیرل گروپ اور سورتی گروپ شامل ہیں ۔

ون سنٹرل بزنس ڈسٹرکٹ ٹاور کی تعمیر کے معاہدے پر لیک سٹی ہولڈنگز نے دنیا کے نمبر ون آرکیٹیکٹ کے ساتھ معاہدے پر دستخط کر دیے ہیں ، معاہدے پر سلطان گوہر نے دستخط کیے ، تقریب میں سابق نگراں وفاقی وزیر گوہر اعجاز اور چیف سیکرٹری پنجاب بھی موجود ہیں ۔