ویب ڈیسک : پاکستان سٹاک ایکسچینج میں مندی کا رجحان، 100 انڈیکس 4200 پوائنٹس کی کمی کے بعد 183600 پوائنٹس کی سطح تک گر گیا۔
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعے کے روز پہلے سیشن کے وقفے سے پہلے بھی مندی کا رجحان تک تھا تاہم دوسرے سیشن میں اسلام آباد میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد مارکیٹ میں حصص کی فروخت زیادہ نظر آئی جو مارکیٹ تجزیہ کاروں کے بعد دھماکے کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال تھی۔
تجزیہ کار جبران سرفراز نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ مارکیٹ کے پہلے سیشن میں بھی کاروبار دباؤ کا شکار تھا جس کی وجہ ایران اور امریکہ کے درمیان ہونے والے مذاکرات کے حوالے سے سرمایہ کاروں کا محتاط رویہ تھا۔ اُنھوں نے کہا کہ آج مارکیٹ میں کاروبار کا آخری روز تھا اور اب دو دن بعد کاروبارہ دوبارہ ہوگا، اُن کے بقول ایران اور امریکہ مذاکرات کے حوالے سے کسی منفی پیش رفت سے پہلے سرمایہ کار حصص کی فروخت کر کے اپنی پوزیشن کو مضبوط کر رہے تھے۔
اُنھوں نے کہا کہ وقفے کے بعد جب کاروبار کا آغاز ہوا تو اسلام آباد کی امام بارگاہ میں ہونے والے خودکش دھماکے کے بعد سرمایہ کاروں کی جانب سے حصص کی فروخت زیادہ دیکھنے میں آئی جو ’پینک سیلنگ‘ یعنی گھبراہٹ میں کی جانی والی فروخت ہے جس کی وجہ سے مارکیٹ انڈیکس میں کافی کمی دیکھنے میں آئی۔