سٹی 42 : انٹربینک کے اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں کمی ہوگئی ۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قدر میں ایک پیسے کی کمی ہوئی ، انٹربینک میں ڈالر 279.72 روپے سے کم ہوکر 279.71 روپے پر بند ہوا ۔
اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر 1 پیسے کمی سے 280.75 روپے کا ہوگیا۔ اوپن مارکیٹ میں یورو 78 پیسے کمی سے 333.10 روپے، برطانوی پاونڈ 3.58 روپے سستاہوکر 383.45 تک، یو اے ای درہم 5 پیسے مہنگاہوکر 77.25 روپے، سعودی ریال 4 پیسے مہنگاہوکر 75.41 روپے پر پہنچ گیا۔