ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، ایک روز میں 258 حادثات رپورٹ

شہر میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ بدستور جاری، ایک روز میں 258 حادثات رپورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کا سلسلہ تھم نہ سکا۔ ریسکیو حکام کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مختلف مقامات سے مجموعی طور پر 258 ٹریفک حادثات رپورٹ کیے گئے ہیں۔

ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ ان حادثات کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جبکہ 293 افراد زخمی ہوئے۔

شدید زخمی ہونے والے 102 افراد کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، جبکہ 191 معمولی زخمیوں کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق زیادہ تر حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ محتاط ڈرائیونگ کریں اور ٹریفک قوانین پر سختی سے عمل کریں تاکہ قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع روکا جا سکے