طاہر جمیل:وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر بسنت فیسٹیول کے دوران لاہور بھر میں صفائی کے مثالی انتظامات کیے گئے ہیں,فیسٹیول کے پہلے روز ہی شہر کے مختلف علاقوں میں واشنگ ایکٹیویٹیز اور واٹر سپرنکلنگ کا سلسلہ جاری رہا۔
ایل ڈبلیو ایم سی کے عملے نے مال روڈ اور اپر مال روڈ پر مکمل واشنگ آپریشن کیا، جبکہ رائیونڈ روڈ، جاتی امرا روڈ، پائن ایونیو اور فضائیہ روڈ پر بھی صفائی اور دھلائی کے بہترین انتظامات دیکھنے میں آئے۔ ٹھوکر نیاز بیگ اور نظریہ پاکستان روڈ پر خصوصی واشنگ آپریشن جاری رکھا گیا۔
اسی طرح جی او آر ون، سیون کلب روڈ، ایٹ کلب روڈ اور گلف روڈ پر صفائی کے خصوصی اقدامات کیے گئے، جبکہ گلبرگ، ایم ایم عالم روڈ، لبرٹی مارکیٹ اور مین بلیوارڈ پر اضافی صفائی عملہ تعینات رہا۔ جیل روڈ، شادمان مین روڈ اور ٹولنٹن مارکیٹ میں واشنگ کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے۔
گجومتہ، سرکلر روڈ، ریلوے اسٹیشن اور داتا دربار کے اطراف بھی صفائی اور پانی کے چھڑکاؤ کے انتظامات کیے گئے۔ حکام کے مطابق بسنت فیسٹیول کے تینوں دن ایل ڈبلیو ایم سی کی صفائی ٹیمیں شہر بھر میں متحرک رہیں گی۔
انتظامیہ کا کہنا ہے کہ شہریوں کو بسنت فیسٹیول کے دوران صاف ستھرا، خوشگوار اور خوبصورت ماحول فراہم کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔