افشاں رضوان: بسنت 2026 کے موقع پر رنگ، خوشی اور مفت سفر ایک ساتھ میسر آ گیا۔
حکومت کی جانب سے شہریوں کو محفوظ اور سہل آمدورفت کی سہولت فراہم کرنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے گئے ہیں۔
بسنت کے دنوں میں عوام کے لیے ٹرانسپورٹ چارجز ختم کر دیے گئے ہیں، جس کے تحت اورنج لائن ٹرین، میٹرو بس، اسپیڈو بس اور الیکٹرک بسیں مفت سروس فراہم کر رہی ہیں۔ اس اقدام کا مقصد شہریوں کو ٹریفک کے دباؤ سے بچانا اور بسنت کی تقریبات میں محفوظ شرکت کو یقینی بنانا ہے۔
حکام کے مطابق مفت سفری سہولت سے شہری بلا خوف بسنت کی خوشیوں میں شریک ہو سکیں گے، جبکہ ٹریفک مسائل میں بھی نمایاں کمی متوقع ہے۔