ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ

پنجاب میں امن و امان برقرار رکھنے کیلئے دفعہ 144 نافذ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:محکمہ داخلہ پنجاب نے اشتعال انگیزی اور امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔

جاری کردہ احکامات کے مطابق اسلحہ کی نمائش اور ہوائی فائرنگ پر مکمل پابندی عائد ہوگی۔

 حکام کے مطابق  شہر کے داخلی اور خارجی راستوں پر سکیورٹی کو الرٹ کر دیا گیا ہے، جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے کسی بھی خلاف ورزی پر فوری کارروائی کریں گے۔ دفعہ 144 کا نفاذ عوام کے جان و مال کے تحفظ اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچاؤ کے لیے کیا گیا ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قانون کی پابندی کریں اور امن و امان کے قیام میں انتظامیہ سے تعاون کریں۔