سٹی42 : پی ٹی آئی کو لاہور میں جلسے کی اجازت نہیں ملی ، پی ٹی آئی نے متبادل لائحہ عمل کا اعلان کردیا۔
ذمہ دار سرکاری ذرائع سے تصدیق ہو گئی ہے کہ لاہور مین سکیورٹی وجوہات کی بنا پر پی ٹی آئی کو 8 فروری کو مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ مل سکی۔
مینار پاکستان پر جلسہ کی اجازت نہ ملنے کے بعد یہ سامنے آیا کہ آج چھ فروری تک پی ٹی آئی نے پنجاب میں کہیں بھی اپنے 8 فروری کو احتجاج کرنے کے اعلان کو عملی جامہ پہنانے کے لئے کوئی انتظامات نہیں کئے۔
پی ٹی آئی کی پنجاب تنظیم موجود نہیں ہے، تنظیم کی جگہ چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ کو مقرر کیا گیا تھا۔ پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نےآج چھ فروری کو پی ٹی آئی پنجاب کے تمام اضلاع کے عہدیداروں کو 8 فروری کے "احتجاج" کے متعلق ہدایات جاری کین تو انکشاف ہوا کہ آج چھ فروری کی شام تک پنجاب کے کسی بھی شہر میں کسی احتجاج کے پروگرام کو حتمی شکل نہیں دی گئی تھی۔
شمالی پنجاب کے دس ضلعوں میں پی ٹی آئی کوئی احتجاج نہیں کرے گی
پی ٹی آئی پنجاب کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے آج چھ فروری کی شام ڈھلنے کے بعد اپنے تمام عہدیداروں کو ہدایت کی کہ شمالی پنجاب کے 10 اضلاع صوابی میں ہونے والے جلسے میں شرکت کریں گے.
وسطی، جنوبی اور مغربی پنجاب میں قومی اسمبلی اور صوبائی اسمبلی کے حلقوں کی سطح پر ریلیاں/احتجاج
،پنجاب کے وسطی، مغربی اور جنوبی ریجنز میں پی ٹی آئی کے کارکن اپنے اپنے اضلاع میں پر امن احتجاج کریں گے۔ صوبائی اسمبلی اور قومی اسمبلی کے حلقوں میں مقامی رہنما احتجاج اور ریلیوں کا اہتمام کریں گے۔ تمام ٹکٹ ہولڈر اپنے اپنے حلقے سے لوگوں کو پرامن احتجاج میں شامل کریں گے۔