ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 چیمپئنز ٹرافی :بھارتی آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار 

 چیمپئنز ٹرافی :بھارتی آفیشلز کا بھی پاکستان آنے سے انکار 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:بھارتی آفیشلز نے چیمپئنز ٹرافی کے لیے پاکستان آنے سے انکار کر دیا ہے۔

 رپورٹس کے مطابق آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کیلئے امپائرز اور ریفری پینل میں بھارت کا کوئی امپائر یا ریفری شامل نہیں، میڈیا نے دعویٰ کیا کہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ اور امپائر نتن مینن نے ایونٹ کیلئے پاکستان آنے سے انکار کردیا،بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ دونوں میچ آفیشلز کے انکار کے بعد آئی سی سی نے انہیں پینل میں شامل نہیں کیا۔

 بھارتی میڈیا نے بتایاکہ میچ ریفری جواگل سری ناتھ نے آئی سی سی سے چھٹیاں لے لیں جبکہ امپائر نیتن مینن نے ذاتی وجوہات کی بنا پردورہ پاکستان سے معذرت کی۔