ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 12 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا 

سٹاک ایکسچینج میں ایک لاکھ 12 ہزار کی حد بحال،ڈالر سستا 
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہونے کے بعد ایک لاکھ ، 12 ہزار کی حد بحال ہو گئی ، دوسری جانب ڈالر کی قیمت میں اتار چڑھائو کا سلسلہ جاری ہے۔
تفصیلات کے مطابق  سٹاک ایکسچینج میں آج 100 انڈیکس کاروبار کے آغاز پر 230 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے بعد انڈیکس ایک لاکھ 12 ہزار 165 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

 منگل کو اسٹاک مارکیٹ میں منفی کاروبار کے باعث ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 12 کی حد بھی برقرار نہیں رکھ سکا تھا۔

 دوسری جانب ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن کے مطابق ڈالر کی قیمت میں کمی ہو گئی ہے ، انٹر بینک میں امریکی کرنسی کی قیمت 6 پیسے گرنے کے بعد 278 روپے 90 پیسے ہو گئی ہے۔