8 فروری کوپولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم پر پابندی ہو گی، الیکشن کمیشن

8 فروری کوپولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم پر پابندی ہو گی، الیکشن کمیشن
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

عثمان خان :  الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ 8 فروری کوپولنگ سٹیشن کے400 میٹر کی حدود میں کسی قسم کی مہم پر پابندی ہو گی۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ووٹرز کو ووٹ کے لئے قائل کرنے، ووٹ ڈالنے یا نہ ڈالنے کی التجا کرنے اور کسی خاص امیدوار کے لئے مہم چلانے پر پابندی ہوگی۔ 100 میٹر کے اندر نوٹس، علامات، بینرز یا جھنڈے لگانے پر مکمل طور پر پابندی ہوگی۔ امیدوار دیہی علاقوں میں پولنگ اسٹیشن کے 400 میٹر اور گنجان آباد شہری علاقوں میں 100 میٹر کے فاصلے پر کیمپ لگاسکیں گے۔  

الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ڈی آر او، آر او اور انتظامیہ ضابطہ اخلاق پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے ذمہ دار ہوں گے۔ خلاف ورزی غیر قانونی فعل تصور کی جائے گی جس پر قانون کے مطابق سخت کاروائی ہوگی۔