اسلحہ لائسنس بنانے کا کام شروع،گھر بیٹھے لائسنس جاری ہوگا

اسلحہ لائسنس بنانے کا کام شروع،گھر بیٹھے لائسنس جاری ہوگا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: محکمہ داخلہ کی جانب سے نئے اسلحہ لائسنس بنانے کا کام شروع کر دیا گیا،محکمہ داخلہ آن لائن اسلحہ لائسنس بنا کر شہریوں کو بھجوائے گا۔
اسلحہ لائسنس بنوانے کے لیے محکمہ داخلہ نے شہریوں سے درخواستیں مانگ لی ہیں ۔ محکمہ داخلہ کی جانب سے عوام کو ہدایت جاری کردی گئیں، اسلحہ لائسنس بنوانے کے خواہش مند شہریوں کیلئے خصوصی ویب سائٹ بھی جاری کردی۔شہری ویب سائٹ ’’پال ڈاٹ نادرا ڈاٹ جی او وی ڈاٹ پی کے‘‘ پر اپنی درخواستیں جمع کروا سکتے ہیں۔

میرٹ پر پورا اُترنے والے درخواست دہندگان کو گھر بیٹھے اسلحہ لائسنس جاری کر دیا جائے گا۔