الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟

الیکشن ڈے پر موبائل اور انٹرنیٹ سروس بند ہوگی یا نہیں؟
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ حکومت کی طرف سے انتخابات کے موقع پر موبائل فون اور انٹرنیٹ بند کرنے کی کوئی گائیڈ لائن نہیں دی گئی۔

ایک بیان میں نگران وزیر اطلاعات نےکہا کہ سوشل میڈیا پر جھوٹی خبریں، فیک نیوز اور پروپیگنڈا کیا جاتا ہے، سکیورٹی سنجیدہ مسئلہ ہے، دہشتگردی کے خلاف لڑنے کیلئے پاکستان کے عزم میں کوئی کمی نہیں آئی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں مشکل اور سخت ترین حالات میں بھی انتخابات ہوئے ہیں، ووٹ ڈالنا حب الوطنی کا تقاضہ ہے، پاکستان کے عوام اور منتخب پارلیمان پاکستان کے سیاسی اور جمہوری مستقبل کا فیصلہ کریں گے۔