رضوان کی پابندی کی زد میں آنےوالے نیپالی کرکٹر سے ملاقات

Muhammad Rizwan
کیپشن: Muhammad Rizwan
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب دیسک :  پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے پابندی کی زد میں آنے والے نیپالی کرکٹر سندیپ لمیچانے سے ملاقات کی ۔

رپورٹس کے مطابق پیر کی صبح رضوان نے نیپال کے کھلاڑیوں سے ملاقات کی جن میں سندیپ لمیچانے بھی شامل تھے جن پر 18سالہ لڑکی سے ریپ کا الزام عائد ہے۔قبل ازیں رضوان نے کرکٹ ایسوسی ایشن نیپال کے صدر چتور بہادر چاند سے ملاقات کی اور نیپال میں کرکٹ کے فروغ پر بات چیت سمیت کئی دیگر امور پر گفتگو کی۔صدر نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے بتایا کہ رضوان نے اپنے دورے کے دوران خاص طور پر سندیپ سے ملاقات کا کہا، انہوں نے بتایا کہ محمد رضوان نے کہا کہ میں یہاں سندیپ سے ملاقات کیلئے آیا ہوں کیونکہ وہ اپنے ملک سے باہر نہیں جاسکتا۔

 واضح رہے کہ حال ہی میں نیپال کرکٹ ایسوسی ایشن نے کرکٹر سندیپ لمیچانے سے پابندی اٹھائی،سندیپ لمیچانے پر گزشتہ برس اگست میں 18سالہ لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کا الزام ہے، سندیپ لمیچانے پر الزام ثابت ہو گیا تو انہیں قانون کے مطابق 10 سے 12 سال قید ہوگی۔