ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک کے کن حصوں میں بادل جم کے برسیں گے ؟

بارش
کیپشن: بارش
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا اور کچھ حصوں میں بارش ہو گی ۔ 

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے ملک کے بیشترمیدانی علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا ، بالائی خیبر پختونخوا ،گلگت بلتستان  اورکشمیر میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ  پہاڑوں برفباری کا امکان ہے ۔ 

    اسلام آباد  ،خیبرپختونخوا ،،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں    موسم سرد اور خشک رہے گااور مری ،گلیات اور گردونواح میں  بھی موسم سرد اور خشک رہے گا۔بلوچستان ، سندھ کے  بیشتر اضلاع میں  موسم خشک رہے گا،  کشمیر اور گلگت بلتستان میں   مطلع جزوی ابر آلود اور موسم سرد رہنےکا امکان ہے ۔