لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکرکا انتقال، بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی

Lata Mangeshkar Indian Singer
کیپشن: Bollywood Singer Lata Mangeshkar
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارسلان شیخ: معروف لیجنڈری گلوکارہ لتا منگیشکر کی موت پر بالی ووڈ انڈسٹری سوگ میں ڈوب گئی ہے۔ لتا منگیشکر کی موت پر بالی ووڈ فنکاروں کی جانب سے گہرے دکھ کا اظہار کیا جارہا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق لتا منگیشکر کو کورونا وائرس اور نمونیا ہونے پر 8 جنوری کو ممبئی کے نجی ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا، طبیعت بگڑنے پر انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا اور 26 جنوری کو صحت بہتر ہونے پر وہ آئی سی یو میں تھیں۔ گزشتہ شب ان کی حالت خراب ہوگئی اور انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کیا گیا تھا۔ آج صبح بھارتی میڈیا نے تصدیق کی کہ گلوکارہ لتا منگیشکر انتقال کر گئی ہیں۔ انڈین حکومت نے دو روزہ سوگ کا اعلان کرتے ہوئے آخری رسومات سرکاری اعزاز کیساتھ کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ان کے انتقال کی خبر سنتے ہی بالی ووڈ انڈیسٹری سوگ میں مبتلا ہے اور گلوکارہ کی موت پر افسوس کر رہے ہیں۔اداکارہ پریانکا چوپڑا، ایشوریا رائے، دپیکا پڈکون، کرینہ کپور، انوشکا شرما نے دکھ کا اظہا کیا ہے۔

بالی ووڈ اداکار  اکشے کمار نے کہا کہ لتا جی کی موت پر بہت دکھ ہوا کوئی اس قدر خوبصو رت آواز کو کیسے بھول سکتا ہے؟ معروف اداکارہ کنگنا رناوت نے لتا جی کو خراج عقید ت پیش کرتے ہوئے لکھا کہ میں اپنے آنسو نہیں روک سکتی ۔ آج دنیا ایک خوبصورت آواز سے محروم ہوگئی۔

معروف موسیقار اے آر رحمان نے بھی لتا منگیشکر کیساتھ تصویر شیئر کی۔

معروف گلوکارہ شریاگوشال نے لکھا کہ لتا جی آپ کی آواز کو دنیا کبھی نہیں بھولے گی ۔آپ پرندے آنسو اور ہوا تک خاموش ہیں۔