ویڈیو: ٹریفک وارڈن کی ایمانداری؛ 6 لاکھ کا گمشدہ چیک لوٹا دیا، شہری آبدیدہ

Traffic warden Adil Farhan Honesty
کیپشن: Traffic warden Adil Farhan
سورس: City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان: لاہور میں ٹریفک وارڈن عادل فرحان نے ایمانداری کی مثال قائم کر دی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور میں ٹریفک وارڈن عادل فرحان نے شہری محمد قاسم کا 6 لاکھ کا گمشدہ چیک واپس کر دیا۔کینٹ میں دوران ڈیوٹی ٹریفک وارڈن عادل فرحان کو 6 لاکھ کا چیک ملا۔ٹریفک وارڈن نے چیک کے مالک کو ڈھونڈ کر اس کی امانت لوٹا دی۔ خوشی کے مارے شہری محمد قاسم کی آنکھوں میں آنسو آگئے، قاسم نے اپنے دوستوں کے ہمراہ ٹریفک وارڈن کے ساتھ سلیفی بنائی، ڈھیروں دعائیں دیں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

Malik Sultan Awan

Content Writer