گہرے کنویں میں پھنسا 5 سالہ ریان زندگی کی بازی ہار گیا

Rayan Oram Died
کیپشن: Rayan Oram
سورس: Twitter
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: مراکش میں پانچ روز سے گہرے کنویں میں پھنسا 5 سالہ ریان ہلاک ہوگیا۔

امدادی ٹیمیں گزشتہ شام لڑکے کو کنویں سے باہر نکالنے میں کامیاب ہوگئی تھیں، آپریشن میں ظاہری کامیابی کی تھوڑی ہی دیر بعد ریان کی موت کی تصدیق کردی گئی۔

پانچ سالہ ریان کھیل کود کے دوران 104 فٹ گہرے کنویں میں جا گرا تھا، واقعہ مراکش کے شمالی پہاڑی علاقے باب بّرد میں پیش آیا ننھے لڑکے کو کنویں سے نکالنےکی کوششیں 5 روز جاری رہیں۔

مراکشی حکام نے جائے وقوعہ کے قریب فضائی ایمبولینس بھیجی تاکہ کنویں سے نکلنے بچے کو قریب ترین ہسپتال منتقل کیا جا سکے۔ ریان کے والد کا کہنا تھا کہ میری غفلت کی وجہ سے ایسا ہوا۔ حادثے کی رات ایک لمحے کے لیے نہیں سو سکا‘۔