شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دے دیا

 شہزاد رائے نے مداحوں کو چیلنج دے دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42: گلوکار اور سماجی کارکن شہزاد رائے نے اپنے مداحوں کو چیلنج دیا ہے اور کہاہے کہ اس چیلنج کو پورا کرکے مجھے ویڈیو بھیجیں۔

شہزاد رائے نے گزشتہ روز انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ ایک ٹانگ کو پکڑ کر کود رہے ہیں دیکھنے میں یہ کافی خطرناک اسٹنٹ لگ رہا ہے۔

شہزاد رائے نے اپنے تمام فالوورز کو چیلنج دیتے ہوئے کہا اگر آپ یہ کرسکتے ہیں تو مجھے اس کی ویڈیو بنا کربھیجیں یہ آپ کے لیے چیلنج ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے تمام لوگوں کو اسٹنٹ کرتے وقت احتیاط برتنے کی بھی ہدایت کی۔

ویڈیو کے کمنٹ سیکشن میں لوگ شہزاد رائے کے اس کرتب کی نہ صرف تعریف کرتے رہے بلکہ کچھ لوگ تو حیرانی سے پوچھ بیٹھے کہ شہزاد رائے بھائی نے کون سا جوانی کا چورن کھا لیا ہے پوری قوم کی سمجھ سے باہر ہے۔ جب کہ بہت سے لوگوں نے ان کا چیلنج قبول کیا۔

Raja Sheroz Azhar

Article Writer